17 ستمبر، 2015، 2:32 PM

تھائی لینڈ میں فوجی حکومت کا دو سال بعد عام انتخابات کرانے کا اعلان

تھائی لینڈ میں فوجی حکومت کا دو سال بعد عام انتخابات کرانے کا اعلان

تھائی لینڈ کی فوجی حکومت نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں عام انتخابات دو سال بعد کرائے جائین گے اور تمام اختیارات سویلین حکومت کو واپس سونپ دیئےجائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کی فوجی حکومت نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں عام انتخابات دو سال بعد کرائے جائین گے اور تمام اختیارات سویلین حکومت کو واپس سونپ دیئےجائیں گے۔   تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم ویسانو کریانگم نے غیرملکی سفارتکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا نیا آئین تیار کیا جا رہا ہے جس میں کم سے کم 20ماہ لگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جون 2017ءتک ملک میں نئے آئین کے تحت عام انتخابات کرائے جائینگے اور اس کے ایک ماہ کے بعد ملک میں ایک منتخب حکومت موجود ہو گی، تمام اختیارات منتخب حکومت اور سویلین اداروں کو سونپ دئیے جائیں گے۔

News ID 1858195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha